نواز شریف کی ہر پالیسی اور ہر کمٹمنٹ کو پورا کیا جائے گا: وزیر اعظم

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شہر قائد میں گورنر سند محمد زبیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نواز شریف کی ہر پالیسی اور ہر کمٹمنٹ کو پورا کیا جائے گا اور ملک کی برآمدات کو بڑھانے اور تجارتی خسارے کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت تک وزیر اعظم ہوں جب تک پارٹی چاہے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی کو 25 اور حیدر آباد کو 5 ارب روپے کے پیکج دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کی مشکلات کو حل کیا جائے گا، نواز شریف اپنے گھر جا رہے ہیں کسی کے خلاف احتجاج نہیں کر رہے۔