نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، آصف گجر

Lahore

Lahore

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کاہنہ کے رہنماء محمد آصف گجر نے کہا کہ بہت جلد عوامی قائد میا ں نواز شریف اور محترمہ بیگم کلثوم نواز ہمارے درمیان ہونگے، بعض عناصر کو شریف براد ران فوبیا ہو گیا ہے ، جبکہ یہ مرض لاعلاج ہے،عقل کے اندھوں کو علم ہونا چاہیئے کہ ن لیگ ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزسینئرصحافی،کالم نگارسیدصدا حسین کاظمی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،محمدآصف گجرنے مزیدکہا کہ نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا،پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ کی حکومت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور ترقی مخالف قوتوں نے روڑے اٹکائے موجودہ دور میں میا ںنواز شریف نے دن رات ایک کرکے توانائی بحران کا خاتمہ ،کراچی کی روشنیا ں واپس ،دہشت گردی کا خاتمہ،سی پیک منصوبوں کے خالق کی حوصلہ افزائی کی بجائے رسوائی ملی، ملک ترقی و خوشحالی کی منزلیںمیاں نواز شریف کی قیادت میں ہی طے کر ے گا۔

محمد آصف گجر نے مزیدکہا کہ عوام مخالفوں کو ثابت کر دیں گے کہ ہمارالیڈر میا ں نواز شریف ہے، ترقی مخالفوں کے اقتدارکے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے ،پارٹی صدر منتخب ہونے پر مخالفوں کی سیاست کا دھڑن تختہ راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی سیاست کرنے والوں کو عوام نے پہچان لیا ہے پہلے سڑکوٰں پراب میجک شو کی تیاری کر رہے ہیں، میاں نواز شریف نے ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے اب پا کستان کی ترقی پر کوئی شب خون نہیں مار سکتا ، چونکہ پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی پاکستان کی عدالتوں کے فیصلوں پر عوام کا ردعمل واضع ہو چکا ہے ،اب عوام اپنے لیڈر نواز شریف سے روحانی رشتہ اور لازم و ملزوم ہونے کا ثبوت تو و وٹ کی طاقت سے دیں گے ، میاں نواز شریف کی مقبولیت میں جس قدر اضافہ ہوا ہے،اس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔