میاں نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 4 سال کے لئے دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے، انکی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کنونشن سینٹر میں کیا جائے گا۔ انتخابات میں سابق وزیراعظم کے مد مقابل کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

واضح رہے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جس کے بعد نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر برقرار رہیں گے جبکہ صدر کی دستخط کے بعد بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا جس کے تحت کوئی بھی شخص جو عوامی عہدہ نہ رکھتا ہو وہ پارٹی صدر بن سکے گا۔

قبل ازیں نون لیگ کی مرکزی جنرل کونسل نے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے پارٹی صدر کے عہدہ کیلئے انتخاب جبکہ پارٹی آئین سے آرٹیکل 63,62 کو نکالنے کی بھی منظوری دی۔