نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج، 2 پی ٹی آئی، ایک لیگی کارکن گرفتار

Nawaz Sharif Residence Protes

Nawaz Sharif Residence Protes

اسلام آباد (جیوڈیسک) لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کرنیوالوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ احتجاج کرنے پر اوپر سے انڈے برسائے جا رہے ہیں۔

اپارٹمنٹس کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے، سخت کشیدگی پیدا ہوگئی، کارکنوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی، اس موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس نے ایک لیگی اور تحریک انصاف کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔