مسلم لیگ نون اور نواز شریف کا شہباز شریف کو ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

Shahbaz Sharif and Nawaz Sharif

Shahbaz Sharif and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اگلے وزیراعظم کے حوالے سے غور کیا گیا جہاں وزیراعظم نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 45 دن کیلئے کسی اور کو وزیر اعظم بنایا جائے گا تاہم عبوری مدت کے بعد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی کا نام زیر غور ہے جبکہ ایاز صادق بھی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ نواز شریف کی نشست پر قومی اسمبلی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انتخاب لڑایا جائے گا جس کی توثیق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی کردی ہے۔

سینئر صحافی کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز نے کل سہ پہر چار بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔