نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Shahbaz Sharif and Nawaz Sharif

Shahbaz Sharif and Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاتی امرا میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں مختلف امور زیرغور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے نون لیگ کی پارٹی قیادت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر موثر حکمت عملی اپنانے پر غور کیا گیا۔

گزشتہ روز بھی نوازشریف اور شہباز شریف کی پونے دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔