نواز شریف پر جوتا مارنا پاکستانی سیاست کے زوال کا ثبوت ہے۔ جی کیو ایم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ نعیمیہ میں نا اہل وزیراعظم نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے کہا ہے کہ سیاست و حکومت پر استحصالی طبقے ‘ غنڈہ عناصر ‘ کرپٹ مافیا اور مفاد پرست عناصر کے قبضہ نے پاکستانی سیاست کو جمہوری فطرت اور امن ‘ تہذیب ‘ تحمل و برداشت کی روایات سے عاری کردیا ہے اورروایتی سیاستدانوں کا کردار اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اگرجلد سے جلد پاکستانی سیاست کو آمرانہ فطرت کے حامل عوام دشمن روایتی سیاستدانوں سے آزاد نہیں کرایا گیا تو ملک میں غدر مچ جائیگا۔

گجراتی سرکار عرفان سولنگی نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کو جاتا مارنے کا واقعہ مذمت انگیز ہونے کیساتھ فکر انگیز اور اس بات کا ثبوت ہے کہ اب پاکستانی عوام باشعور ہونے کیساتھ شخصیت پرستی کے حصار سے باہر نکل کر سوچنے اور دیکھنے لگے ہیں اور انہوں نے کردار کے مطابق اپنے سیاستدانوں و حکمرانوں کی تواضع کی جانب قدم بڑھانے شروع کردیئے ہیں اس واقعہ سے نوازشریف کا قدسابق امرکی صدر بش ‘سابق پاکستانی صدر مشرف اور جوتا کھانے والے دیگر عالمی رہنما ¶ںکے برابر تو ہوہی گیا ہے مگر ان کی عوامی حمایت و مقبولیت کا پول بھی کھل گیاہے اور یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان عوام کرپشن ‘ لوٹمار ‘ اقربا پروری ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی اداروں کے خلاف سازش جیسی حرکات سے بیزار ہوچکے ہیں اور ہرا س فرد کیخلاف ری ایکٹ کرنے کی تیاری کررہے ہیں جس نے کہیں بھی کسی نہ کسی طرح عوامی یا قومی مفادات کو ضرب پہنچائی ہے اسلئے اب سیاستدانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا بصورت دیگر پاکستان کی عوام 22کروڑ ہے اور ہر ایک کے پا ¶ں میں دو جوتے ہیں۔