نواز شریف کی تقریر اور بھارت کا جنگی جنون

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

تحریر : خنیس الرحمن
میاں محمد نواز شریف یو این کے اجلاس کے لئے پاکستان سے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے کشمیر کا مقدمہ پیش کرنا تھا ادھر سے بھارت نے اڑی سیکٹر پر اپنے ہی بیس کیمپ پر ہلہ بول دیا تاکہ جب میاں نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرے تو ہم پاکستان کو دہشت گرد ثابت کر سکیں ابھی اڑی سکیٹر پر حملہ جاری تھا کے راجناتھ اور دیگر بھارتی رہنماوں نے سارا الزام پاکستان پر تھوپ دیا ۔بھارتی جنرل رنبیر سنگھ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کے حملہ آوروں سے پاکستانی حملہ برآمد ہوا ہے۔لیکن نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا ہے کہ اڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کئے گئے اسلحے پر مارکنگ کی تصدیق نہ ہو سکی اور ہی اڑی کیمپ سے اسلحے سے متعلق کوئی شواہد ملے ہیں۔

اور مودی صاحب نے تو آگ بگولہ ہو کر پاکستان کو جنگ کی دھمکی دے ڈالی ہے بھارت کے اپنے صحافی اور تجزیہ نگار کہتے ہیں کے بھارت کو پاکستان سے جنگ کرنا بہت مہنگا پڑ جائے گا اور بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اگلے مورچوں پر تازہ کمک اور اسلحہ بارود پہنچانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، بوفرز توپوں اور 105 درمیانی رینج کی دوسری توپوں کو اوڑی کے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیا جا رہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کئی جگہوں پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیے ہیں، جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔ اوڑی سیکٹر میں فوجی کیمپ پر ہوئے شدت پسند حملے کے بعد بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں اضافے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور دوسری طرف پاکستان کی فضائیہ نے ملک کے شمالی حصے کی فضائی حدود اور موٹر ویزے کو بند کر کے جنگی مشقیں مکمل کر لی ہیں۔

Line of Control

Line of Control

بھارتی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بوفرز توپوں اور 105 درمیانی رینج کی دوسری توپوں کو اوڑی کے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیا جا رہا ہے۔ سونہ مرگ میں بھی بڑے ہتھیاروں کی تنصیب ہو رہی ہے۔ ان مقامات سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر مِیں پاکستان کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے بھاری اور درمیانے توپے خانے کی نقل و حرکت کی بھارت کے اعلٰی دفاعی اہلکاروں نے بی بی سی سے بات چیت میں تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی رات دیر گئے شمالی کشمیر کے مختلف حصوں میں اگلے مورچوں پر تعینات مسلح افواج کے دستوں کو متحرک اور ضروری جنگی مواد پہنچانا شروع کر دیا گیا تھا، بھارتی فوج نے کشمیر کے متنازع علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن کے ساتھ ہی کشمیر میں بھارت اور پاکستان کی حقیقی سرحد پر دو جگہوں پر فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

اور دوسری طرف پاکستان کا رد عمل یہ ہے کہ جنرل راحیل شریف آرمی چیف آف پاکستان نے بھارتی الزامات کے بدلے میں کسی قسم کیدھمکی نہیں دی کہ تم نے ہم پر الزام لگایا ہے ہم تمہارے پر حملہ کردیں نہیں بلکہ انہوں نے اس موقع پرثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور جوانوں کو تیاری رکھنے کا حکم دیا اور پاک فضائیہ نے موٹر وے خالی کرواکر وہاں مشقیں کیں ان مشقوں نے بھارتی افواج کی نیندیں حرام کردی ایک رپورٹ کے مطابق40ہزار کے قریب بھارتی فوج کے اہلکاروں نے جنگ کے خوف سے چھٹی کی درخواست جمع کروادی ان میں سے کئی اہلکاروں نے بیماری کا بہانہ ڈالا اور ایک اہلکار یش کمار کی ماں نے روتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو جنگ کے لئے نہیں جانے دوں گی کیونکہ مجھے پتہ ہے اگر میرا بیٹا جنگ میں شریک ہوا تو وہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔

لیکن پاکستان میں فوجی ہی نہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ مائیں وقف کرنے کو تیار ہیں کیونکہ یہ جنگ پاک بھارت جنگ نہیں بلکہ نبیﷺ کی حدیث کی تعبیر ہے آپ ﷺ نے فرمایا میر ی امت میں دو گروہوں کو اللہ نے جہنم سے نجات دے دی ہے ایک وہ جو ہندوستان کے خلاف جہاد کرے گا اور دوسرا وہ گروہ جو عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے ساتھ ملکر دجال کا مقابلہ کرے گا اس حدیث کو حضرت ثوبان ؓ نے بیان کیا ہے ۔حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں اگر مجھے ہندوستان کی طرف کوئی لشکر دے کر بھیجا جائے میں اگر اس میں شہید ہوگیا تو جہنم کی آگ سے آزاد ابو ہریرہ ہوں گا اگر زندہ ہوا تو غازی ہوں۔

Pak Army Soldiers

Pak Army Soldiers

ہاں میں بتارہا تھا پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کے لئے کٹ مرنے کے لئے تیار ہے اس ملک کو فوجی جوان بزدل نہیں بہادر ہیں یہ ٹیپو سلطان ،غوری و غزنوی کے روحانی فرزند ہیں ۔ایک بچی جو کینسر کی مریضہ ہے اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے اور جب اس نے کہ بھارت نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دے دی ہے تو وہ کہتی ہے میں کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہو ں لیکن میں اٹھ نہیں سکتی جب میں نے پاک بھارت جنگ کا سنا تو میرے ہمت پیدا ہوئی آج میں نے اٹھ کر خود وضو کیا اور نماز پڑ ھی مجھے لکھنا بھی نہیں آتا نہ مجھے الفاظ بنانے آتے ہیں یہ سب میں اپنی بہن سے لکھوا رہی ہوں میں مرنے سے پہلے بھارت کو شکست خواراور پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہتی ہوں ۔یہ جذبے ہیں پاکستانیوں کے لیکن جنگ کی دھمکی دینے والے کا یہ حال ہے کہ ان کی عوام کیا فوج ہی بوکھلا گئی ہے ۔بھارت کے سابق آرمی چیف نے بھی نیا ہی شوشہ چھوڑ دیا ہے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان سے اڑی کاروائی کا بدلہ لے لیا ہم نے ان کے آرمی چیف کا مار کر ان کی جگہ ہم نے ان کا ہم شکل بٹھادیا۔

لاکھوں شہداءکے وراث جنرل راحیل شریف نے بھارت کے پاکستان پروپیگنڈے اور بیانا ت کاسخت نوٹس لیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہم خطہ کی تازہ صورتحال سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور اس پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔پاک فوج بالواسطہ یا بلا واسطہ خطروں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ملکی سالمیت او ر خودمختاری پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گےاان سب خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈر کے اجلاس میں کہا اور اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ۔اور دوسری طرف وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کشمیر کا مقدمہ پیش کرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں اور اپنی تقریر میں انہوں نے کشمیری حریت پسند رہنما اور حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو آزادی کا سپاہی کہا اور اس بیان پر پورے بھارت میں آگ لگ گئی شسما سوراج نے تو نواز شریف سے ملنے سے ہی انکار کردیا۔

BJP

BJP

بھارت کے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہو BJP کے ترجمان سمبتھ پاترا کہتے.ہیں کہ میاں نوازشریف کی تقریر جنرل راحیل نے نہیں لکھی کیونکہ وہ ایک ادارے کے سربراہ ہیں ایسی باتیں تو چند ماہ سے حافظ سعید کرتے آرہے ہیں انہوں نے ہی نواز شریف کو تقریر لکھ کردی ہے ۔بھارتی میڈیا پاکستان مخالف ہر حد پار کر چکا ہے بھارت کی انتہا پسند تنظیم کرانتی دل کے سر براہ نے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جو پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا سر کاٹ کر لائے گا اس کو میں ایک کڑوڑ روپے دوں گا۔ الزام تراشیاں بھارت کی پرانی عادت ہے اب تو وزیر اعظم صاحب نے بھی کہہ دیا ہے اور دوسری طرف مقبوضہ وادی میں حریت راہنماوں نے نواز شریف صاحب کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور آپا جی آسیہ اندرابی نے کہا ہے کے مودی کی دھمکیا ں اسلام آباد کو کشمیر کی حمایت سے نہیں روک سکتیں۔
پاک فوج کے جوان ہمیں دے رہے ہیں پیغام
سوجاﺅ عزیزو کے فصیل پہ ہر ایک سمت
ہم لوگ ابھی زندہ و بیدار کھڑے ہیں۔

تحریر : خنیس الرحمن