نواز شریف نے تمام تر تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کر کے بہترین جمہوری اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔ چوہدری ریاض پاپا

Chaudhry Riaz Papa

Chaudhry Riaz Papa

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور چیئرمین ایڈوائزری کونسل پاکستان مسلم لیگ ن یورپ شمروز الہی گھمن نے کہا ہے نواز شریف نے تمام تر تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کر کے بہترین جمہوری اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئین و قانون کی مکمل پا سداری کی جس کا انہوں نے قوم سے وعدہ کیا تھا۔وہ اب بھی ملک کے مقبول لیڈر ہیں اور اب انکی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف یہودی ایجنڈا کسی صورت کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئے گا اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح وہ چور دروازے سے بر سر اقتدار آ جا ئیں گے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور آنے والے دنوں میں سازشی دیکھ لیں گے کہ کس طرح ہم اس سازش کا مقابلہ کر تے ہیں مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا ہے ہم چٹان کی نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں نواز شریف کے خلاف پہلے بھی سازشٰن ہو تی رہی ہیں مگر وہ ہر بار سر خرو ہو کر نکلے اور عوام نے انہیں ہمیشہ پہلے سے زیا دہ پذیرائی دی۔جو لوگ جھوٹے دعوے کرتے تھے کہ 30اور40ایم این اے تیار بیٹھے ہیں زرا فیصلہ آ لینے دیں تو وہ زرا انکو نکال کر دکھائیں۔ہم عوام کے ایوان سے ایک بار پھر 2018کا الیکشن بھا ری اکثریت کے ساتھ جیتیں گے.