نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، افتخار احمد بھٹی

Lahore

Lahore

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء وچیئرمین یوسی 262 شامکی بھٹیاں افتخار احمد بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی اور توانائی کے بحران سے نکالنے میں مصروف ہے، پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں،ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز چیئرمین مانگا منڈی پریس کلب ڈاکٹر محمد عدنان کے ساتھ خصوصی گفتگوکے دوران کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والے اور قومی دولت لوٹنے والے قوم کے مجرم ہیں اور انہیں غریب قوم کی محنت کی کمائی لوٹنے کا حساب دینا ہو گا۔قرض معاف کرانے والے ان عظیم پاکستانیوں سے سبق سیکھیں جو رزق حلال کما کر قرض واپس کرتے ہیں۔ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا ہے۔احتساب سے بچنے کیلئے الزام تراشی کرنے والوں کو عوام کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے تعلیم کو ترقی دینے کے لئے وسائل کا دائرہ کار پاکستان تک بڑھایا ،رانا بختیاراحمد
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 161کے رہنماء رانا بختیاراحمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کا موقف اصولی اور وزنی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے درست کہا کہ ان سے استعفیٰ مانگنے والوں کو عوام ٹھکراچکے ہیں، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے،ان خیالات کا اظہار رانا بختیار احمد گزشتہ روز چیئرمین مانگا منڈی پریس کلب ڈاکٹرمحمدعدنان کے ساتھ خصوصی گفتگوکے دوران کررہے تھے،رانا بختیاراحمدنے مزیدکہا کہ ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے منصوبے بنائے۔مسلم لیگ ن نے بے وسیلہ افراد کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔حکومت پنجاب نے تعلیم کو ترقی دینے کے لئے وسائل کا دائرہ کار پاکستان تک بڑھایا تاکہ پاکستان کے ذہین محنتی اور کم وسائل طالب علموں کو ترقی کے برابر مواقع حاصل ہوں۔