نواز شریف عوام کی خدمت کیلئے واپس آئیں گے: مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

چشتیاں (جیوڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی گواہی دیتے ہیں، نواز شریف عوام کی خدمت کیلئے واپس آئیں گے۔

مریم نواز کا چشتیاں میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ن لیگ کی خدمت کے گواہ ہیں، صرف دو ماہ رہ گئے، میاں کے رنگ دوبارہ سجنے والے ہیں، نواز شریف واپس اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کیا۔ شہباز شریف جیسا وزیرِاعلیٰ پنجاب کو نہیں مل سکتا، انہوں نے دن رات ایک کر کے صوبے کے عوام کی خدمت کی، مخالفین اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ یہ پہلا رمضان المبارک ہے جب عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔

سابق وزیرِاعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ دھرنے میں مصروف رہنے والے اب پلان دے رہے ہیں۔ پانچ سال میں نواز شریف نے دہشت گردی ختم کر دی اور وہ 100 دن کا پلان لے کر بیٹھے ہیں۔