نواز شریف کو واجپائی سے دلی لگاؤ ہے: مودی کی ٹویٹ

Nawaz Sharif And Narendra Modi

Nawaz Sharif And Narendra Modi

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم کا دورہ مختصر تھا لیکن اثرات دیرپا ثابت ہوئے۔ پاکستان سے روانگی کے بعد ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے جذبہ خیر سگالی سے بہت متاثر ہوئے ہیں،

جس طرح لاہور میں خوش آمدید کہا گیا، نہیں بھولے گا۔ اسی طرح میاں صاحب کا رخصت کرنے لئے ایئر پورٹ تک آنا بھی یاد رہے گا۔ نریندر مودی نے جاتی امرا میں گزرے لمحات کو خوش گوار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میاں صاحب کی نواسی کی شادی اور سالگرہ نے مزہ دوبالا کر دیا۔