نواز الدین صدیقی کا جھوٹا مضمون شائع کرنے پر میگزین کیخلاف مقدمہ

Nawaz Siddiqui

Nawaz Siddiqui

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے جھوٹا مضمون شائع کرنے پر مقامی میگزین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے کہا ہے کہ فلم فیئر میگزین نے اداکار کی شادی کے متعلق بالکل جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن مضمون شائع کیا، جس سے اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔