نواز الدین صدیقی بھی ہالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گے

Nawazuddin Siddiqui

Nawazuddin Siddiqui

ممبئی (جیوڈیسک) رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی نے انسٹا گرام پر اپنی ہالی ووڈ ویب سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ میک مافیا میری پہلی بین الاقوامی ویب فلم سیریز ہو گی۔

دوسری جانب ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور میک مافیا سیریز میں ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دینے والے جیمس واٹکن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازالدین صدیقی زبردست اداکار ہیں جو نہ صرف ہر کردار میں ڈھل جاتے ہیں بلکہ سکرین پر اپنی موجودگی کا بھی احساس دلاتے ہیں۔