این بی سی کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ، ترک باشندوں کی شرکت

Protest

Protest

نیویارک (جیوڈیسک) فتح اللہ گولن تنظیم کی ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش اور امریکی ذرائع ابلاغ کی اس سلسلے میں بے بنیاد خبروں کی تشہیر پر نشریاتی ادارے این بی سی کے خلاف نیو یارک میں مظاہرہ ہوا۔

ایک نیوز ویب سائٹ کی بانی اور مدیرہ اعلی سیبل ایڈمنڈز نے صدر رجب طیب ایروان کے بارے میں این بی سی کی غلط خبر رسانی کرنے کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

این بی سی کی مرکزی عمارت کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں کینیڈا اور دیگر امریکی ریاستوں سے آنے والے ترک باشندوں نے شرکت کی اور ادارے سے معافی کا مطالبہ کیا ۔

واضح رہے کہ این بی سی نے 15 جولائی کے واقعات کی آڑ میں خبر پھیلائی تھی کہ صدر رجب طیب ایردوان بغاوت کے ڈر سے پناہ لینے کےلیے جرمنی فرار ہو رہےہیں۔