صاف ستھرا مسائل سے پاک ضلع کورنگی عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنائینگے۔ قرة العین میمن

کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زونز میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کے ہر علاقے میں ترقی اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں جہاں مصروف عمل ہیں وہیں بلدیاتی اداروں کی اولین فرائض صاف ستھراء سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے تیزی کے ساتھ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ عوام تعاون کریں صاف ستھرا سرسبز مسائل سے پاک ضلع کورنگی عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا ئوں گی۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔دورے کے موقع پر مختلف علاقوںمیں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کو قطعی برداشت نہیں کروں گی۔

صفائی وستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے انہوںنے کہا کہ علاقائی سطح پر قائم کچراکنڈیوں کی روزانہ صفائی اور علاقائی سطح پر سوئپنگ کے نظام کو مستقل بنیادوں پربہتر بنایاجائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کیلئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا سکیں۔

Quratulain Memon Shah Faisal Zone Visite

Quratulain Memon Shah Faisal Zone Visite