ضرورت اس امر کی ہے اپنی نوجوان نسل کو افکار اقبال سے آگاہی فراہم کریں ،پروفیسر خاور محمود

National Study Circle

National Study Circle

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان نیشنل سٹڈی سرکل یوتھ کلب واہ چھاؤنی کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر خاور محمود کھوکر پرنسپل سر سید کالج واہ کینٹ نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو افکار اقبال سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے اُن کی اس انداز سے تعلیم و تربیت کا فریضہ سر انجام دیں کہ وہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تقریب کے صدر جناب عطاء الرحمان چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال ایک انقلابی شاعر، عالمی شہرت کے فلسفی ، عاشق ِ رسول ۖ ، مصور پاکستان با اصول سیاستدان ، ذہین قانون دان اور ایک مطیع شاگرد کی حثیت سے اُن کی زندگی کے گوشے نوجوان نسل کیلئے ایک روشن منیار کی حثیت سے ہمیشہ زندہ و تابندہ رہیں گے اُن سے روشنی حاصل کر کے ہم اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکتے ہیں۔ تقریب سے واہ چھاؤنی کی ممتاز علمی و ادبی شخصیات جن میں خالد نصیر، عابد حسین، مرزا جاوید اقبال، چوہدری طاہر محمود، علام الدین، زاہد رفیق، محترمہ حفصہ باجوہ ایڈوکیٹ ، نوجوان مقرر اﷲ نوازاورمحمد عبداﷲنے بھی اقبال کی زندگی کے مختلف گوشوں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ طالبہ زینش آصف نے منظوم کلام اقبال پیش کر کے خوب داد سمیٹی، تقریب کے منتظم اعلےٰ میاں متین اسلم نے گذشتہ تین دھائیوں سے واہ کینٹ کی علمی و ادبی اور سماجی ترقی میں اپنی تنظیم کے کردار سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ تقریب میں ملکی سلامتی اور علامہ محمد اقبال کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔