پنوں عاقل، کشمور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

پنوں عاقل (جیوڈیسک) کشمور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پنوں عاقل، کشمور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پنوں عاقل کا شمال مغربی علاقہ تھا۔

زلزلے کے بعد خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔