ہمسایہ ممالک دہشتگردی میں ملوث رہے سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے: مصدق ملک

Dr. Musadiq Malik

Dr. Musadiq Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سخت کلامی کے خلاف ہوں خواہ وہ کسی بھی جانب سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اسمبلی میں اپنے بیان پر معذرت کر چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں، ہم پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کر رہا۔ پاکستان میں صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی حکومت وسطی ایشیا کے امن کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے تاکہ خطے میں بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ پاکستانی خارجہ پالیسی درست سمت رواں دواں ہے جس کے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔