نیپال : چھوٹے طیارے کو حادثہ، 2 افراد ہلاک، 9 زخمی

Plane

Plane

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) مغربی نیپال میں ایک اور چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دو روز پہلے بھی طیارہ حادثے میں 23 افرادہلاک ہوئے۔

نیپال کے ضلع کالی کوٹ میں چھوٹے طیارے نے ایمرجنسی کریش لینڈنگ کی، حکام کے مطابق واقعے میں کیپٹن اور کو پائلٹ ہلاک ہو گئے، نو مسافر زخمی ہوئے ہیں ، طیارہ نیپال گنج سے جملہ جا رہا تھا۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ دو روز پہلے بھی نیپال کے پہاڑی علاقے میں طیارہ تباہ ہونے سے تئیس مسافر ہلاک ہوئے تھے۔