نیپال :تباہ کن زلزلے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا، درجنوں افراد لاپتا

Nepal Earthquick

Nepal Earthquick

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں 25 اپریل کی صبح آنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔

پہلے زلزلے کے 17 روز بعد 12 مئی کو ایک اور زلزلے نے پھر قیامت بپا کردی تھی۔ نیپالی حکام کے مطابق دونوں زلزلوں میں تقریبا 9 ہزار افراد ہلاک ہوئے اور 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سرکاری عمارتوں سمیت 3 لاکھ مکانات تباہ ہوئے۔ زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی دور دراز دیہات میں درجنوں افراد لاپتا ہیں اور ریسکیو ہلکار لاپتا افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔