نیپال ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا، 60 ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی

Nepal Earthquake

Nepal Earthquake

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپالی شہری گزشتہ ماہ آنے والے ہولناک زلزلے کی تباہی سے ابھی باہر نہیں آئے تھے کہ ایک بار پھر قدرتی آفت نے انہیں گھیر لیا۔

پچیس سیکنڈز تک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے پہلے سے تباہ حال عمارتوں کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا۔ ادھر بھارتی ریاست مغربی بنگال کولکتہ، بہار اور اڑیسہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی محسوس کئے گئے جہاں لوگ ڈر کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے بازار تھا۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ چار تھی۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعدد زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیا ت نے آفٹر شاکس کے جاری رہنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ ماہ نیپال میں سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی جس سے آٹھ ہزار چھیالیس افراد جاں بحق اور سترہ ہزار آٹھ سو افراد زخمی ہوئے تھے۔