نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سات افراد ہلاک

Helicopter

Helicopter

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جس میں پائلٹ سمیت سات افراد سوار تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں پانچ نوجوان اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ میڈیا کے مطابق اڑان کے تیس منٹ بعد ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ہلاک ہونے والوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ نیپال میں اکثر فضائی حادثے غیر تربیت یافتہ پائلٹس کی وجہ سے ہوتے ہیں۔