نیپال میں سارک ممالک کے سیکریٹری خارجہ کا اجلاس

Saarc Meeting

Saarc Meeting

کٹھمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں سارک ممالک کے سیکریٹری خارجہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر پاکستان اور بھارتی سیکریٹری خارجہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

نیپال کے شہر پوکھران میں ہونےوالے اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان روڈ اور ریل رابطوں، توانائی کے شعبے میں تعاون، غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات، مشترکہ تجارت سمیت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی بھارتی ہم منصب سُبھرا منیم جے شنکر سے ملاقات اجلاس کی سائیڈ لائنز پر عشائیے کے موقع پر ہوئی۔

میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج نیپال پہنچیں گی اور جمعرات کے روز ان کی پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات متوقع ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنوری کے وسط میں خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات متوقع تھے لیکن پٹھان کوٹ واقعے کے بعد انہیں مؤخر کر دیا گیا۔