نیپالی پارلیمنٹ نے کھڈگا پرشاد اولی کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا

Nepalese Prime Minister

Nepalese Prime Minister

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) پارلیمنٹ میں ان کو سابق وزیر اعظم سوشیل کوائرالا کا سامنا تھا۔

رائے شماری میں اولی کو تین سو اڑتیس اور کوئرالا کو دو سو انچاس ووٹ ملے۔ کوائرالا نئے دستور کی منظوری کے بعد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو گئے تھے۔

اولی کا تعلق نیپال کی متحدہ مارکسسٹ لیننسٹ پارٹی سے ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ نیپالی عوام کے مسائل حل کریں گے۔ سابق وزیراعظم کوائرالا نے کہا وہ نیپال کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔