نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2.08 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دےدی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسےفی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسےفی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے،بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جبکہ بل میں کمی کا اطلاق جون کے بلوں میں ہوگا تاہم بجلی کی کمی کا اطلاق 50 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بجلی کے نرخوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔