نتن یاہو کے بیان پر فلسطین کا شدید ردعمل

Netanyahu

Netanyahu

فلسطین (جیوڈیسک) فلسطین نے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے” فلسطین کے ساتھ امن مراعات اور سن 1967 کی حدود تک واپس جانے سے قائم نہیں ہوسکتا” کے بیان پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کے کل پارلیمنٹ میں خطاب کو کسی بھی صورت علاقے میں امن کے قیام میں مدددگار نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

اعلامیے میں عالمی برادری سے اسرائیل کے وزیراعظم کے اس بیان کا سختی سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ اعلامیے میں اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں سے انخلا شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنیا مین نتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے “فلسطین کے ساتھ امن مراعات اور سن 1967 کی حدود تک واپس جانے سے قائم نہیں ہوسکتا” کے الفاظ استعمال کیے تھے۔