نیدرلینڈ فٹبال ٹورنامنٹ ، ایجکس ایمسٹرڈیم نے ویلم کو شکست دے دی

Ajax Amsterdam

Ajax Amsterdam

ہالینڈ (جیوڈیسک) نیدر لینڈ کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں ایجکس ایمسٹرڈیم کلب نے ویلم ٹو کو با آسانی صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے مات دے دی۔ ہالینڈ میں جاری فٹ بال کلب ایونٹ میں ایجکس ایمسٹرڈیم اور ویلم ٹو مد مقابل آئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یکطرفہ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 18 ویں منٹ میں آرکاڈیوز میلیک نے خوبصورت گول داغ کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی ایجکس ایمسٹرڈیم کی ٹیم چھائی رہی اور انور ال غازی نے مزید دو گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ کھیل کے اختتام پر ایجکس ایمسٹرڈیم نے باآسانی صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی۔