نیو کرسچین کالونی کو بہت جلد روشنیوں کا گہوارہ بنا دیا جائے گا۔ کونسلر شوکت اقبال بھٹی

Shokat Iqbal Bhatti

Shokat Iqbal Bhatti

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) اقلیتی امور کے کونسلر شوکت اقبال بھٹی نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو کرسچین کالونی کو بہت جلد روشنیوں کا گہوارہ بنا دیا جائے گا۔ اور کرسچین کالونی کے اندر جہاںکہیں بھی بجلی کی سپلائی لائنز کی کمی کا مسئلہ ہے اسے اِنشاء اللہ ایک سال کے قلیل عرصہ کی مدت میں پورا کر دیا جائے گا۔ اور انہوں نے بجلی کی سپلائی لائنز کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہاکہ فی الحال ہم نے تین سے زائد بجلی کے پولز منظور کروائے ہیں تاہم بہت جلد باقی مانندہ کالونی کے ان حصوّں میں جہاں ابھی تک بجلی کی فراوانی ممکن نہیں ہے وہاں بجلی کی نئی سپلائی لائنز کا اجراء حلقہNA-94کے ایم این اے چوہدری اسد الرحمٰن کی کاوشوں سے یہاں پر بجلی کے توسیعی منصوبے کی منظوری ملنے کے فوراََ بعد اس پر کام کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر کر دیا جائیگا۔

کرسچین کالونی کے وہ رہائشی مکین یہاں پر بجلی کی سہولتوں کا فقدا ن ہے وہ لوگ بجلی کی سہولتوں سے جلد استعفادہ حاصل کر لیں گے۔ اور انشاء اللہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے اس سے پہلے کی خامیوںکو دور کیا جائے گا۔ اور ادھورے منصوبوں جن میں خصوصاََ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ شامل ہے اسے مزید اپ گریڈ کرنے کے ساتھ مزید نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ اور اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں جن میں کرسچین کالونی کو سٹی ایریا سے ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی اپنے پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔

اس موقع پر سماجی اور سیاسی کارکن شمعون کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کر سچین کالونی میں پینے کے شفاف پانی کے سمیت سیوریج اور نالیوں کے منصوبہ جات کو بہت جلد بلدیاتی حکومت کے تعاون سے مکمل کرکے کالونی کو تمام سہولتوں سے آراستہ کر کے ایک مثالی کالونی بنا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہاں کے غریب اور نادار طلبہ کی تعلیم کے لئے بہت جلدUNOکے تعاون سے ایک سکول اور سرکاری گرلز پرائمری سکول کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ اِنشاء اللہ بہت جلد ان تمام منصوبوں کو مکمل کرنے کے بعد یہاں کے مکینوں کو رہائشی سہولتوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام سہولیات سے آراستہ کر دیا جائے گا۔ اور کالونی خوشحالی کا ایک مسکن بن جائے گی۔