نئی دلی: ایئر بیس کے اندر دھماکے کی اطلاع، فائرنگ کی آوازیں

New Delhi, Air Base Attack

New Delhi, Air Base Attack

نئی دلی (جیوڈیسک) پٹھان کوٹ کی ایئر بیس کے اندر دوبارہ فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، ایئر بیس کے اندر دھماکا بھی سنا گیا ہے۔ بھارتی کمانڈوز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دہشت گرد کی اب بھی ایئر بیس کے اندر موجودگی کی اطلاع ہے۔

ادھر نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پر بم کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے ،جس کے بعد بھارتی شہر ممبئی کا ریلوے اسٹیشن بند کر دیا گیا۔ لکھنو شتابدی ایکسپریس کو خالی کرا کر تلاشی لی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز پٹھان کوٹ ایئربیس کے حملے میں 5 حملہ آور ہلاک اور 4 بھارتی فوجی ہلاک اور جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی حکام کے مطابق حملے میں ایئر بیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

ادھر بھارتی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی اورایئر بیس پر ممکنہ حملے سے گذشتہ روز ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔