نئی دہلی : نہال انصاری کی والدہ کی سشما سوراج سے ملاقات

Nihal Ansari

Nihal Ansari

نئی دہلی (جیوڈیسک) صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نہال کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ تین سال سے اپنے بیٹے کو ڈھونڈ رہی تھیں اب جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نہال انصاری پاکستانی قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہے تو انہیں امید ہے کہ نہال کی واپسی کا کوئی راسطہ نکل آئے گا۔

اس موقع پر سشما سوراج کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشن کو نہال انصاری کی رہائی کے لئے پاکستانی حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔