نئی فلم ’مشن امپوسیبل روگ نیشن‘ کے نئے کلپس جاری

Mission Impossible Rogue Nations

Mission Impossible Rogue Nations

ہالی وڈ (اکرم باجوہ) ٹام کروز کے دیوانے ہوجائیں تیار، کیونکہ جاسوسی پر مبنی امریکن بلاک بسٹر سیریز کی پانچویں فلم مشن امبوسیبل روگ نیشن کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔

کرسٹوفر مک کویری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز، جیریمی رینر، سیمان پیگ، ونگ رہیمز، سیان ہیرس اور ایلک بالڈون سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 31جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔