نیا مالی سال، ڈیری مصنوعات اور مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ

Utility Store

Utility Store

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے فنانس بل 16-2015 کو نافذ کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے ایف بی آر نے 58 ارب روپے کے سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے ہیں۔

نوٹیفیکیشنز کے مطابق ڈیری مصنوعات، مشروبات اور سگریٹ مزید مہنگے کر دئیے گئے ہیں۔

ڈبہ بند ڈیری مصنوعات پر دس فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی 9 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے دس فیصد جبکہ سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 62 فیصد سے بڑھا کر 68 فیصد کر دی گئی ہے۔