ہم کسی بھی وقت اپنے نئے اہداف کا اعلان کر سکتے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

Rajab Tayyip Erdogan

Rajab Tayyip Erdogan

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ہم کسی بھی وقت اپنے اہداف کا اعلان کر سکتے ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں 80 اسکولوں اور 59 اسپورٹس سینٹروں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے علاقے عفرین میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش کے اراکین کو غیر فعال بنانے، دوست اور برادر علاقے کے عوام کو ظلم و ستم سے بچانے کے لئے ترک مسلح افواج نے 20 جنوری کو شاخِ زیتون آپریشن کا آغاز کیا اور آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک 3 ہزار 872 دہشتگردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں عزم پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترک مسلح افواج نئے اہداف کی طرف بڑھنے کی تیاری کر رہی ہے اور عفرین کے بعد دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے ہم کسی بھی وقت نئے اہداف کا اعلان کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں بھاگ رہی ہیں اور ہم ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔ وہ شام سے فرار ہوئے عفرین سے فرار ہوئے ، عراق اور سنجار سے فرار ہوئے ، ہم نے خاص طور پر بغداد انتظامیہ سے کہا کہ اگر آپ حل کر سکتے ہیں تو کریں بصورت دیگر ہم سنجار میں پی کے کے کو حل کریں گے اور اس سب کے لئے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔