نئی ہارر تھرلر فلم “دی پرج؛الیکشن ایئر “کا پہلا ٹریلر جاری

The Purge Election Year

The Purge Election Year

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈایک بار پھر خوف اور دہشت کی لپیٹ میں آگیا ہے کیونکہ ہاررتھرلر فلم ’’دی پرج؛الیکشن ایئر‘‘ کاپہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار و رائٹر جیمز ڈی مناکوکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 2013کی” دی پرج” سیریز کی تیسری فلم ہے جس کی کہانی اس مرتبہ امریکی سیاست کے گرد گھوم رہی ہے۔

ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار فرینک گریلو، ایلزبتھ مچل اور میکیلٹی ولیم سن نبھا رہے ہیں۔

مائیکل بے اورجیسن بلم کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 4جولائی کوامریکی سنیما گھروں میں شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں روکنے آرہی ہے۔