نئی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا ڈائیلاگ پرومو جاریم

 Kapoorand sons

Kapoorand sons

مبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار فوا د خان کی بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ۔

فلم 18 مارچ کو ریلیز ہوگی ۔ کاسٹ میں فواد خان اور رشی کپور کے علاوہ عالیہ بھٹ،سدھارتھ ملہوتر ااور رتنا پھاٹک شاہ شامل ہیں۔

پرومو میں رشی کپور ‘دادو کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو اسپتال میں ایڈمٹ ہیں اور نرس سے ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کر رہے ہیں جبکہ نرس انہیں کسی نفسیاتی ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ دیتی ہیں۔

شکن بترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں فواد خان اور رشی کپور کے علاوہ عالیہ بھٹ،سدھارتھ ملہوترااور رتنا پھاٹک شاہ شامل ہیں۔ فلم 18 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔