نئی فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز آؤٹ آف دی شیڈوز‘ کا نیا ٹریلر جاری

Trailer

Trailer

نیو یارک (جیوڈیسک) مشہور زمانہ کارٹون کردار ننجا ٹرٹلز نے ایک بار پھرفلمی روپ دھار لیا ہے۔جی ہاں ننجا ٹرٹل آرہا ہے بچوں اوربڑوں سب کا دل لبھانے۔

ہالی ووڈ کی نئی آنے والی ایکشن سے بھرپور فلم’ ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز‘کے سیکوئل ’آؤٹ آف دی شیڈوز‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈیو گرین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایسے ٹرٹلز کے گرد گھوم رہی ہے، جو دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے میدان میں آجاتے ہیں۔

پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ایک بار پھرہالی ووڈ سپر اسٹار میگن فاکس نبھا رہی ہیں، جبکہ دیگر اداکاروں میں اسٹیفن آمل، وِل آرنٹ، ولیم فچنر اور ٹیلر پیری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورامریکن تھری ڈی سائنس فکشن فلم 3جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔