مسلم لیگ (ن) کے نئے پارٹی صدر کا انتخاب، چودھری نثار علی خان مکمل نظر انداز

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں سب آئے لیکن سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان کو کسی نے دعوت تک نہیں دی۔

مسلم لیگ (ن) کے نئے پارٹی صدر کے انتخاب کے موقع پر اہم رہنما چودھری نثار علی خان مکمل نظر انداز، شرکت کی دعوت تک نہ دی گئی۔ اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صدارت چھیننے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، کئی لیگی رہنما آبدیدہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان کو اجلاس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔ پارٹی کے کئی مرکزی رہنماؤں کو چودھری نثار کے بیانات اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر اعتراضات تھے۔ سینئر رہنماؤں سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو جواب گول مول ہی ملا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جب نواز شریف کی جگہ شہباز شریف نے صدارت سنبھالی تو کچھ لیگی رہنما زار و قطار رو پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد کا فیصلہ تسلیم، مگر دل افسردہ ہے۔ نواز شریف کو ن لیگ سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔