نئی پالیسی مسترد، پاکستان نے امریکہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا

Pakistan, America

Pakistan, America

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر امریکہ کو اپنا مؤقف بتا دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پارلیمانی قرارداد اور قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات امریکی سفارتخانے کو بھجوا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے درمیان رواں ہفتہ ہونے والی ملاقات اب اکتوبر کے وسط تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سلامتی کمیٹی امریکی حکام سے ہونے والے اب تک کے رابطوں کی روشنی میں سفارشات تیار کرے گی جو وزرائے خارجہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔