نئے وزیر اعلی سندھ بہت متحرک ہیں اور بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں

Bhit Shah MPA

Bhit Shah MPA

بھٹ شاہ : نئے وزیر اعلی سندھ بہت متحرک ہیں اور بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ نئی کابینہ صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کاوش کرے گی۔ سندھ بھر کی درگاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں گے ۔محکمہ اوقاف میں کرپشن کی اطلاعات پر سخت ترین کاروائی ہو گی۔

صوبائی وزیر اوقاف کا درگاہ شاہ لطیف کا دورہ ۔مزار پر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف سید غلام شاہ جیلانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار درگاہ شاہ لطیف پر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی انھوں نے درگاہ پر صفائی اور زائرین کو مہیا کی جانے سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے نئے وزیر اعلی مراد علی شاہ ایک متحرک اور قابل شخص ہیں اور وہ ایک بہت اچھے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں۔

ان کی قیادت میں سندھ اور یہاں کے عوام ترقی کریں گے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ پی پی کے پرانے اور دیرینہ کارکن ہیں ان کی پارٹی اور صوبے کے لئے دیرینہ خدمات ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر سندھ کی درگاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ درگاہوں پر کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی انھوں نے ککہا کہ درگا لطیف سمیت صوبے کی دیگر درگاہوں پر زائرین کی سہولیات کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔درگاہ شاہ لطیف کے گنبد پر لگے سونے کے کلس سے چند سال قبل سونے کے ٹکڑے کے غائب ہونے کے معاملے کی دوبارہ انکوائری کی جائے گی اور اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ کن وجوہات کی بناپر سونے کے غائب ہونے کی انکوائری دبا ئی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف ہمارے فکری رہنما ہیں شاہ لطیف ایک آفاقی شاعر ہیں ان کا پیغام امن و محبت کا پیغام ہے ان کی تعلیمات کے ذریعے دنیا سے بدامنی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ہماری حکومت شاہ لطیف کی نگری بھٹ شاہ شہر کو جلد مثالی شہر میں تبدیل کردے گی اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل خاص طور پر پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور نکاسی آب جیسے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا اور صوبے کے دیگر شہروں اور علاقوں کی طرح بھٹ شاہ کو بھی ترقی دلا کر عوام کی خدمت کی جائے گی کیونکہ مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ قائد اعظم کے فلسفے کام کام اور صرف کام اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔