نئے وار ہیڈز کی تباہ کن طاقت کا جائزہ لینے کیلئے مزید جوہری تجربات کرینگے : شمالی کوریا

Kim Jong Un

Kim Jong Un

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے مزید میزائل تجربات کی دھمکی دے دی ہے۔ کم جونگ ان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پیش نظر ضروری ہو گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام پر پیشرفت جاری رکھتے ہوئے مزید میزائل تجربات کرے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اب اپنے نئے تیار کردہ جوہری وارہیڈز کی تباہ کن طاقت کے جائزے کے لئے مزید جوہری تجربات کر ے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کا رویہ ہمیں مجبور کر رہا ہے کہ اپنی تمام تر فوجی طاقت کو دنیا پر واضح کر دیا جائے۔