نیویارک کی عمارت میں آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک

Fire in Building

Fire in Building

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی شہر نیویارک کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو نے برونکس چڑیا گھر اور فورڈہام یونیورسٹی کے قریب پروسپیکٹ ایوینیو میں لگنے والی آگ کو 25 سالوں میں بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے میں 160 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

نیویارک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے سات سال کے درمیان ہیں۔

حکام کے مطابق پہلے فلور پر آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمارت کے رہائشی لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔

فائر کمشنر ڈینیل نگرو نے بتایا کہ عمارت کے مختلف بلاکس میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔

امریکا ک سرکاری میڈیا کے مطابق 100 سال سے بھی قدیم اس اپارٹمنٹ میں 20 فلیٹس قائم ہیں اور اس عمارت میں لگنے والی آگ 1990 کے بعد نیویارک میں سب سے زیادہ خطرناک ہے جس میں 87 افراد ہلاک ہوئے تھے۔