نیویارک کی نو سالہ فیشن ماڈل لاکھوں میں کھیلنے لگی

Isabella Barrett

Isabella Barrett

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کی رہائشی ننھی ماڈل نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔ نو سالہ ازابیلا بیرٹ اس فیلڈ میں اب تک لاکھوں ڈالرز کما چکی ہیں۔

فیشن کی چکا چوند دنیا کا ایک ننھا ستارہ نو سالہ امریکی ماڈل ازابیلا بیرٹ ہے جو چھوٹی سی عمر میں کامیاب ماڈل بن چکی ہے ۔ ازابیلا شاپنگ کی بھی دلدادہ ہے۔

خوبصورت ملبوسات ، ہینڈ بیگز ، گلاسز ، تاج اور جوتے اس ننھی ماڈلز کے فیورٹ ہیں اس لیے تو ان سب اشیاء کا ایک ڈھیر جمع کر رکھا ہے ۔ ازابیلا فارغ وقت اپنی گڑیا کے ساتھ گزارتی ہے۔ ازابیلا کی ماں بھی ایک ماڈل ہے ۔ ننھی ماڈل کے لاکھوں مداح ہیں جو انٹرنیٹ پر ازابیلا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔