نیویارک فیشن ویک میں حجاب مقبول

Hijab

Hijab

نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک فیشن شو دنیائے فیشن کے اہم ترین سوز میں سے ایک ہے اور اس شو میں انڈونیشیا کی مسلم ڈیزائنر انیسہ حسیبنا کی جانب سے اپنی نوعیت کی یہ ایسی پہلی کوشش تھی۔

ایک ایسے وقت جب عالمی سطح پر مسلم خواتین کے لباس یا ان کے حجاب سے متعلق بحث جاری ہے، بہت سے لوگ حجاب کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر حسیبنا کے قدم کو تاریخی نوعیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

حسیبنا نے پائجامہ، انگرکھا اور گاؤن جیسے ملبوسات کو بہترین کپڑوں اور شاندار کشیدہ کاری کے ساتھ اس طرح پیش کیا کہ سب میں حجاب کا استعمال کیا گیا تھا

انیسہ حسیبنا کا تعلق جکارتہ سے ہے اور انھوں نے پائجاموں، انگرکھوں اور گاؤنز جیسے ملبوسات کو بہترین کپڑوں اور شاندار کشیدہ کاری کے ساتھ پیش کیا اور سب کے ساتھ حجاب کا استعمال کیا۔

30 سالہ انیسہ حسیبنا فیشن کی دنیا میں قدرے نئی ہیں لیکن جب ان کا شو ختم ہوا تو وہاں پر موجود فیشن ڈیزائنر اور ماہرین نے ان کا کھڑے ہوکر شاندار استقبال کیا۔

اس کے بعد حسیبنا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’شو کی کامیابی کے پیچھے ایک عظیم ٹیم ہے جس نے اس انداز کی نمائش کی مخالفت کے وقت استقامت اور ثابت قدمی سے کام لیا۔‘

امریکہ میں حجاب یا اسلامی ملبوسات کے لیے معروف برانڈ ’آؤٹ حجاب‘ کی چیف اگزکیٹیو ملینی الٹرک بھی اس شو کے دوران موجود تھیں۔

آج کل دنیا کے کئی خطوں میں اسلامک فیشن کا چلن تیزی سے عام ہوتا جارہا ہے اور اس کے کاروباری اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں

انھوں نے شو کے بعد انسٹاگرام پر لکھا ’میرے خیال سے فیشن کی دنیا ایک ایسی جگہ ہے جس کے ذریعے امریکہ میں وہ ثقافتی تبدیلی لائی جا سکتی ہے جس سے اس کے متعلق فرسودہ خیالات اور غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔‘

آج کل دنیا کے کئی خطوں میں اسلامک فیشن کی مقبولیت بھڑ رہی ہے اور متعدد کمپنیاں اس کاروباری موقعے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔

ملبوسات کی معروف کمپنی ایچ اینڈ ایم نے حال ہی میں ایک ماڈل کو حجاب پہننے اپنے اشتہار میں پیش کیا جبکہ ڈولچے اور گبانا نے بھی حال ہی میں حجابوں اور عبایا کی ایک نئی لائن متعارف کروائی ہے۔

فیشن کی دنیا میں’’تحرک حیا‘ کے نام سے ایک نئے رجحان کا آغاز ہوا ہے اور اسی دوارن فیشن میں حجاب کا یہ نیا اتفاق کی بات ہے

فیشن کی دنیا میں’’تحرک حیا‘ کے نام سے ایک نئے رجحان کا آغاز ہوا ہے۔ اب دنیا کے بہت سے ڈیزائنر ایسے ملبوسات ڈیزائن کرنے میں لگے ہوئے ہیں جو بدن کو زیادہ ڈھکنے کے ساتھ ہی خوبصورت بھی نظر آئیں۔ اس کوشش میں بعض مسلمان ڈیزائنر کافی کامیاب ہوئے ہیں۔