نیویارک : صدارتی امیدواروں کے انتخاب میں ہیلری اور ٹرمپ کی کامیابی

America Election

America Election

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں صدارتی امیدواروں کے انتخاب میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں۔

انتخابات سے پہلے ووٹرز لسٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آنے سے انتخابی عمل کی شفافیت پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ۔ ریاست نیویارک کی ووٹرز لسٹ سے سوا لاکھ ووٹروں کے نام ہی غائب ہیں۔

نیویارک کے کمپٹرولر نے بے ضابطگی کی تحقیق کا حکم دے دیا ہے۔ نیویارک ریاست میں چالیس لاکھ ووٹرز صدارتی انتخاب میں حق رائے دہی رکھتے ہیں۔

نیویارک کو صدارتی امیدواروں کے انتخاب میں اہمیت حاصل ہے۔ ادھر برنی سینڈرز کی انتخابی مہم کے انچارج نے دھاندلی کی شکایت کی ہے۔