نیویارک کے شہریوں کو اب شاپنگ بیگ مفت نہیں ملیں گے

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے مشہور شہر نیویارک کی انتظامیہ نے ماحول کو صاف ستھرا بنانے اور کوڑے کرکٹ میں کمی کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب شہریوں کو خریداری کے دوران شاپنگ بیگز مفت فراہم نہیں کئے جائیں گے بلکہ اس کے عوض پانچ سینٹ وصول کئے جائیں گے۔

ایک اندازے کے مطابق نیویارک شہر میں ہر منٹ میں تقریبا 19 ہزار پلاسٹک بیگز استعمال کرنے کے بعد کوڑے کی نذر کر دیئے جاتے ہیں۔ اگر ان اعداد وشمار کو ضرب دی جائے تو ان کی تعداد 10 ارب سالانہ بنتی ہے۔