نیویارک : بیٹے نے تیز دھار آلے سے سگے باپ کو قتل کر دیا

Hassan Razzaq Killed Father

Hassan Razzaq Killed Father

نیو یارک (جیوڈیسک) بروکلین نیویارک میں پاکستانی نژاد 19 سالہ لڑکے نے اپنے 56 سالہ سگے باپ محمدرزاق کی گردن پر چھریوں کے پے درپے وار کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس نے ملزم حسن رزاق کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ حملے کے فوری بعد قریبی کمرے میں موجود مقتول کے اہل خانہ بھی موجود تھے جنہوں نے واقعے متعلق پولیس کو مطلع کیا مگر خون زیادہ بہہ جانے کے سبب محمد رزاق اسپتال پہنچنے سے قبل گھر میں ہی انتقال کر گیا۔

بروکلین نیو یارک کا وہ علاقہ ہے جہاں پر پاکستانی کثیر تعداد میں آباد ہیں واقعے کے بعد کمیونٹی میں سوگ اور افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔