تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان نے سیریز جیت لی

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی کے بعد سیریز جیت لی ہے، سیریز میں کامیابی کے ساتھ ہی عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کی پہلی پوزیشن ہو گئی ہے۔

مونگانوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 182 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ان کے علاوہ سرفراز احمد نے 29 اور حارث سہیل نے 20 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سینڈر اور سودی نے دو دو بولٹ ،گرینڈ ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ہف کے تعاقب میں 163 رنز بنا سکی، مارٹن گپٹل 59 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، ان کے علاوہ ٹیلر نے 25 اور سینٹنر نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو، فہیم اشرف، عامر یامین، رومان رئیس اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔سیریز میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کی عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن ہو گئی ہے۔