نیوزی لینڈ میں کیرئیر کاآخری میچ یادگار بنانا چاہتا ہوں،آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

ویلنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اپنے کیرئیر کاآخری میچ یادگار بنانا چاہتا ہوں۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہو گی تیسرے میچ میں آل راونڈ پرفامنس کا مظاہرہ کروں۔

محمد عامر اور عمرگل کی پرفارمنس سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر اورعمر گل نے تجربےکےلحاظ سے اچھی بولنگ نہیں کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریزکا فیصلہ کن میچ کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 16رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ کیویز نے 10وکٹوں سے بآسانی اپنے نام کیا تھا۔