پاکستان نیوزی لینڈ میں کوئی فیورٹ نہیں کانٹے دار مقابلے ہونگے: وقار یونس

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر شاندار فارم میں ہے لیکن ہمارے ساتھ مقابلہ ان کے لیے مختلف تجربہ ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہونے والی سیریزمیں سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا پانے والے باصلاحیت فاسٹ باؤلر محمد عامر کی 5 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہو گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے دعویٰ کیا کہ عامر پانچ سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا دباؤ آسانی سے برداشت کر لیں گے۔

بہت کچھ بہتر ہوگا اور وہ اب 5 سال پہلے والے عامر نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ایک دفعہ وہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنا شروع کرے اور انہیں میچز ملے تو وہ بہترین نظر آئیں گے تاہم ان کا ماننا ہے کہ عامر ابتدا میں دباؤ میں ضرور ہوں گے۔

ٹیم میں شامل تمام لڑکے عامر کی مدد کررہے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔وقار کے لیے عامر کی فارم سے زیادہ کیوی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی پریشانی کا باعث ہے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ میزبان ٹیم کے لیے یہ ایک مختلف مقابلہ ہوگا۔

اعداد وشمار کہانی کو واضح کررہے ہیں کہ اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنا اور سری لنکا کے خلاف اس کا مظاہرہ کچھ غیر حقیقی لگتا ہے لیکن ہمارے ساتھ یہ ایک مختلف مقابلہ ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہونگے۔

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی نے کہا کہ کامیابی کا عزم لئے نیوزی لینڈ آئے ہیں۔میزبان ٹیم سے ٹف مقابلے ہونگے۔ کھلاڑیوں نے اچھی پریکٹس کر رکھی ہے اور وہ بھی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں ۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔